کتنی عجیب بات ھے کہ انسان جس کی عمر سو برس سے زیادہ نھیں ھوتی وقت ایسے گزارتا ھے جیسے اسے ھمیشہ یھیں رھنا ھے۔ جبکہ یہ پھاڑ ،یہ چٹانیں اور یہ زمین جنکی عمر ھزاروں لاکھوں انسانوں کی مجموعی زندگی سے بھی زیادہ ھے کتنی خاموشی سے وقت گزار رھے ھیں۔ یوں محسوس ھوتا ھے جیسے وہ کسی شؑی کے انتظا ر میں ھوں۔ اک ایسی آنے والی شؑی جس کی دھشت نے سب کو خاموش کر دیا ھو۔ یہ دریا، یہ سمندر اور یہ ھوا یؑں بھی اپنے شور کے ساتھ کسی آنے والی شؑی سے دور بھا گنا چاھتی ھیں۔ شا ید ان سب کا خوف ایک ھی شیؑ کے انتظار میں ھے۔
No comments:
Post a Comment